دنیا لٹی ۔۔ تو دور سے تکتا ہی رہ گیا
آنکھوں میں گھر کے خواب کا نقشا ہی رہ گیا
اس کے بدن کا لوچ تھا دریا کی موج میں
ساحل سے میں بہاؤ کو تکتا ہی رہ گیا
دنیا بہت قریب سے اٹھ کر چلی گئی
وہ اپنا عکس بھول کے جانے لگا تو میں
آواز دے کے اس کو بلاتا ہی رہ گیا
ہمراہ اس کے ساری بہاریں چلی گئیں
میری زباں پہ پھول کا چرچا ہی رہ گیا
کچھ اس ادا سے آ کے ملا ہم سے اشکؔ وہ
آنکھوں میں جذب ہو کے سراپا ہی رہ گیا
ابراہیم اشک
No comments:
Post a Comment