Thursday, 28 January 2016

دوست احباب کی نظروں میں برا ہو گیا میں

دوست احباب کی نظروں میں برا ہو گیا میں
وقت کی بات ہے کیا ہونا تھا، کیا ہو گیا میں
دل کے دروازے کو وا رکھنے کی عادت تھی مجھے
یاد آتا نہیں ۔۔ کب، کس سے جدا ہو گیا میں
کیسے تُو سنتا؟۔۔ بڑا شور تھا سناٹوں کا
دور سے آتی ہوئی ایسی صدا ہو گیا میں
کیا سبب اس کا تھا، خود مجھ کو بھی معلوم نہیں
رات خوش آ گئی، اور دن سے خفا ہو گیا میں
بھولے بسرے ہوئے لوگوں میں کشش اب بھی ہے
ان کا ذکر آیا ۔۔۔ کہ پھر نغمہ سرا ہو گیا میں

شہریار خان

No comments:

Post a Comment