Tuesday, 26 January 2016

کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیں

کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیں
یوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں
وہ بے وفا جو راہ میں ٹکرا گیا کہیں
کہہ دوں گی میں بھی صاف کہ پہچانتی نہیں
سمجھایا بارہا کہ بچو پیار ویار سے
لیکن کوئی سہیلی کہا مانتی نہیں
میں نے تجھے معاف کِیا، جا کہیں بھی جا
میں بزدلوں پہ اپنی کماں تانتی نہیں
انجمؔ پہ ہنس رہا ہے تو ہنستا رہے جہاں
میں بے وقوفیوں کا برا مانتی نہیں

انجم رہبر

No comments:

Post a Comment