وقت بے وقت، بے سبب چاہے
عشق ہوتا ہے جب بھی رب چاہے
کہہ دیا ناں کہ ہم تمہارے ہیں
آزما لو کبھی بھی جب چاہے
دل تو پہلے ہی ہم لٹا بیٹھے
پہلا پہلا ہے عشق تم سے مِرا
حلف لے لو، جہاں بھی، جب چاہے
دل کو کھلتی ہے ہے یار تیری کمی
رات ہو، دن ہو، یا کہ شب چاہے
عشق جاناں، وفا، سکون و طرب
دل تو پگلا ہے زینؔ سب چاہے
اشتیاق زین
No comments:
Post a Comment