کہو جب تم کہ ہے بیمار میرا
تو کیوں کر دور ہو آزار میرا
بُرائی میں بھی ہو گا کوئی مطلب
وہ کرتے ذکر کیوں بیکار میرا
مجھے کوسیں، بلا سے گالیاں دیں
مگر وہ نام لیں ہر بار میرا
کہوں گا حشر میں یہ کون ہیں کون
مزا دے جائے گا انکار میرا
قیامت ہے سُنے وہ سر جھکائے
خدا کے سامنے اظہار میرا
مجھے تم جانتے ہو داغ ہوں میں
کہیں جاتا ہے خالی وار میرا
داغ دہلوی
No comments:
Post a Comment