درِ دوست پر ہوں جھکائے سر مِرے دل کو شغلِ نیاز ہے
نہ قعود ہے نہ قیام ہے ۔۔۔ یہ عجب طرح کی نماز ہے
جو کہوں تو ختم نہ ہو سکے جو سے کو ملی تو خلش رہے
تِرے دونوں گیسوؤں کا بیاں مِری زندگی زندگی سے مراد ہے
کوئی بات اٹھا کر نہ رکھی غرض، تھی نگاہِ شوق وہ بد بلا
کہیں ایک وعدہ وصال کا ۔۔۔ جو وفا ہُوا بھی تو کیا ہُوا
مجھے حیف اپنی نگہ یہ ہے ۔۔ انہیں اپنے جلوہ پہ ناز ہے
نہیں مدتوں سے وہ ولولہ ۔۔ دلِ زار سینہ میں جل گیا
فقط ایک ڈھیر ہے راکھ کا، نہ وہ سوز ہے نہ گداز ہے
جو کہیں حریف وہ کہنے دے کہ مقام بھی ہے سکوت کا
کہاں سمجھیں اہلِ قریہ اسے ۔ کہ یہ شادؔ بانگِ حجاز ہے
شاد عظیم آبادی
No comments:
Post a Comment