ورنہ رکنا تھا کہاں ہم نے تِرے گاؤں میں
پیڑ نے کھینچ لیا خود ہی ہمیں چھاؤں میں
وہ کسی روز سمندر بھی بنا ہی لے گا
جو ملا سکتا ہو دریاؤں کو دریاؤں میں
میں تو افلاک میں پرواز کِیا کرتا ہوں
آ، اسے بھی کسی دریا کے حوالے کر دیں
ریت کی پیاس تو بجھتی نہیں صحراؤں میں
خود کو مٹی کی طرح بھی نہ بچھاؤ گوہرؔ
روند ڈالے گا ہر اک شخص تجھے پاؤں میں
افضل گوہر
No comments:
Post a Comment