درد ہلکا ہے سانس بھاری ہے
جئے جانے کی رسم جاری ہے
آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نے
آپ کے ساتھ ہی گزاری ہے
رات کو چاندنی تو اوڑھا دو
شاخ پر کوئی قہقہ تو کھِلے
کیسی چپ سی چمن پہ طاری ہے
کل کا ہر واقعہ تمہارا تھا
آج کی داستاں ہماری ہے
گلزار
No comments:
Post a Comment