بھرا مستوں نے ہے میخانۂ عشق
سدا لبریز ہے پیمانۂ عشق
جلے ہے کس مزے سے شمع رو پر
دلِ عشاق ہے پروانۂ عشق
جنوں کے دشت گردوں کی نظر میں
اسے زنجیر کی حاجت نہیں ہے
ہے پابندِ جنوں دیوانۂ عشق
ہمارے کلبۂ احزاں میں حاتمؔ
شبِ ہجراں ہے یا افسانۂ عشق
شاہ حاتم
(شیخ ظہور حاتم)
(شیخ ظہور حاتم)
No comments:
Post a Comment