Thursday, 5 May 2016

شب وصال میں دل پر قلق ابھی سے ہے

شبِ وصال میں دل پر قلق ابھی سے ہے
سحر ہے دور میرا رنگ فق ابھی سے ہے
ہنوز دفن ہوا ہی نہیں تِرا بسمل
کہ زلزلے میں زمیں کا طبق ابھی سے ہے
میں لکھ چکا ہی نہیں حالِ دل کہ اسکی طرف
ہوائے شوق میں اڑتا ورق ابھی سے ہے
چلا نہیں وہ ارادہ ہی سیرِ ماہ کا ہے
پہ نازکی سے جبیں پر عرق ابھی سے ہے
کسی نے شام کے آنے کا کیا کہا عشرتؔ
کہ منہ پہ آپ کے پھولی شفق ابھی سے ہے

عشرت بریلوی

No comments:

Post a Comment