Tuesday 9 August 2016

طورِ سینا کو سر کرو گے میاں

طورِ سینا کو سر کرو گے میاں
اپنے اندر سفر کرو گے میاں
دلِ درویش اک مدینہ ہے
تم مدینے میں شر کرو گے میاں
وہ جو اک لفظ مر گیا یہاں
اسکی کس کو خبر کرو گے میاں
تم ہمیں روز یاد کرتے ہو
پھر تو تم عمر بھر کرو گے میاں
ایک ہی زندگی ہے اور وہ بھی
احتیاطاً بسر کرو گے میاں
وقت کم ہے، معاملہ سنگین
بات کو مختصر کرو گے میاں
اتنے ہی خواب دیکھنا ہوں گے
جتنی انکھوں میں گھر کرو گے میاں

علی زریون

No comments:

Post a Comment