Monday, 1 August 2016

تم مسیحا ہو

تم مسیحا ہو
یعنی زمیں پر خدا ہو
خدا تو۔۔۔۔"سبھی" کا ہے
پھر اس سے کیسے گلے؟
اور کیسی توقع؟
خدا سے بھلا کون کہتا ہے
"بس میرے ہو کر رہو"
"صرف میری سنو"
کیا عجب مخمصہ ہے
مسیحائی کو پرسنلائز کروں تو یہ جائز نہ ہو گا
سنو
اک جہاں کو تمہاری ضرورت ہے
بس تم کبھی بھی پلٹ کر نہ آنے کا وعدہ کرو
اور
جاؤ

فریحہ نقوی

No comments:

Post a Comment