Monday, 1 August 2016

کھل کر آخر جہل کا اعلان ہونا چاہئے

کھل کر آخر جہل کا اعلان ہونا چاہیے
حق پرستوں کے لیے زندان ہونا چاہیے
اس وطن میں مقتدر ہونے کی پہلی شرط ہے
آدمی کے روپ میں شیطان ہونا چاہیے
آپ جیسوں کو رعایا جھیلتی ہے کس طرح
آپ کو تو سوچ کر حیران ہونا چاہیے
نیم مُلّا خطرۂ ایمان ' ہوتا ہے اگر
پورا مُلّا غاصبِ ایمان' ہونا چاہیے
دل سے شرمندہ ہوں یہ اشعار جو میں نے کہے
آپ کے اعزاز میں دیوان ہونا چاہیے

فریحہ نقوی

No comments:

Post a Comment