Wednesday, 3 August 2016

مغاں سے لطف ملاقات لے کہ آیا ہوں

تہدیہ

مغاں سے لطفِ ملاقات لے کہ آیا ہوں 
نگاہِ پِیرِ خرابات لے کے آیا ہوں
زمیں کے کرب میں شامل ہوا ہوں، راہروو
فقیرِ راہ کی سوغات لے کے آیا ہوں
نظر میں عصرِ جواں کی بغاوتوں کا غرور 
جگر میں سوزِ روایات لے کے آیا ہوں
یہ فکر ہے کہ یونہی تیری روشنی چمکے 
گناہ گار ہوں، ظلمات لے کے آیا ہوں
بہت سے آئے ہیں تیری گلی میں، لیکن میں 
سوالِ عزتِ سادات لے کے آیا ہوں

مصطفیٰ زیدی

No comments:

Post a Comment