گڑیا سی لگ رہی تھی وہ نیلے فراک میں
دیکھا تھا اس کو میں نے کسی کیٹ واک میں
لگتا نہیں ہے اپنے محلے میں دل کہیں
رہنے لگے ہیں جب سے وہ اگلے بلاک میں
بیٹھا ہوا ہوں اب بھی سمندر پہ اس جگہ
اب تک گھڑی ہے تیس منٹ پر رکی ہوئی
صدیوں کا حسن تھا اسی آدھے کلاک میں
فاضل جمیلی
No comments:
Post a Comment