Tuesday, 13 September 2016

ہونٹوں سے چھو لو تم میرا گیت امر کر دو

فلمی  گیت

ہونٹوں سے چھُو لو تم میرا گِیت امر کر دو
بن جاؤ مِیت میرے، میری پرِیت امر کر دو
نہ عمر کی سِیما ہو، نہ جنم کا ہو بندھن
جب پیار کرے کوئی تو دیکھے کیول من
نئی رِیت چلا کر تم، یہ رِیت امر کر دو

آکاش کا سُونا پن، میرے تنہا من میں
پائل چھنکاتی تم، آ جاؤ جیون میں
سانسیں دے کر اپنی، سنگِیت امر کر دو
جگ نے چھِینا مجھ سے، مجھے جو بھی لگا پیارا
سب جیتا کیے مجھ سے، میں ہر دم ہی ہارا
تم ہار کے دل اپنا، میری جِیت امر کر دو
ہونٹوں سے چھُو لو تم میرا گِیت امر کر دو
بن جاؤ مِیت میرے، میری پرِیت امر کر دو

مدن پال

No comments:

Post a Comment