Friday 16 September 2016

سو بار فرطِ شوق سے بھنورا چکے ہیں ہم

سو بار فرطِ شوق سے بھنورا چکے ہیں ہم
آبادیاں بدن کی بھی کھنڈرا چکے ہیں ہم
تیری طلب کسے ہے یہاں بادِ آگہی
اس عہدِ بے حواس کو لچرا چکے ہیں ہم
لینا ہے تم سے کیا ہمیں اے شب کے راہیو
اک اپنی زندگی کو تو سحرا چکے ہیں ہم
بس چوم کر ہی سنگِ گراں چھوڑ دیتے ہیں
مضبوط بازوؤں کو بھی صفرا چکے ہیں ہم
لیکن یہ بھید کھل نہ سکا کھیل ہے یہ کیا
آنکھوں کو ساری دنیا میں سفرا چکے ہیں ہم
اے ابرِ صبحِ عشق! ضرورت نہیں تِری
سیپی کا بطن ریت سے گہرا چکے ہیں ہم
ذروں کے دِیپ کالی فضاؤں کو سونپ کر
اے ارضِ بے شعاع! تجھے قمرا چکے ہیں ہم

سعادت سعید

No comments:

Post a Comment