Saturday, 17 September 2016

یہ سانحہ تو کسی دن گزرنے والا تھا

یہ سانحہ تو کسی دن گزرنے والا تھا
میں بچ بھی جاتا تو اک روز مرنے والا تھا
تِرے سلوک، تِری آگہی کی عمر دراز
مِرے عزیز! مِرا زخم بھرنے والا تھا
بلندیوں کا نشہ ٹوٹ کر بکھرنے لگا
مِرا جہاز زمیں پر اترنے والا تھا
مِرا نصیب، مِرے ہاتھ کٹ گئے، ورنہ
میں تیری مانگ میں سِندور بھرنے والا تھا
مِرے چراغ، مِری شب، مِری منڈیریں ہیں
میں کب شریر ہواؤں سے ڈرنے والا تھا

راحت اندوری

No comments:

Post a Comment