عارفانہ کلام نعتیہ کلام
باغِ جنت کے زینے سے واقف نہیں
جو ہمارے مدینے سے واقف نہیں
عطر اپنی جگہ، پھول اپنی جگہ
تُو کسیؐ کے پسینے سے واقف نہیں
ورنہ یوں راستے میں اترتا ہے کون
مجھ سے آئینہ گر کی جسارت معاف
نعت کے آبگینے سے واقف نہیں
آ بسی ہے محبت حضورﷺآپ کی
دل مِرا بغض و کینے سے واقف نہیں
پارس مزاری
No comments:
Post a Comment