وقت کی چادر کے چھیدوں کو
اپنی سانسوں کے دھاگے سے سِینے میں
پورے چھ دن لگ جاتے ہیں
کبھی کبھی انگلی میں چُبھ جاتی ہے
عمر کی سوئی تو خوں بہتا ہے
آخری دن مرہم پٹی میں کٹ جاتا ہے
خود سے ملنے
یا پھر تیری یاد کے کاندھے پر سر رکھ کر
تھوڑی دیر کو
بچے کچھے خوابوں میں کھونے کی مہلت کب ملتی ہے
چھٹی کے دن بھی دنیا سے ہاتھ ملانا پڑتا ہے
اپنی سانسوں کے دھاگے سے سِینے میں
پورے چھ دن لگ جاتے ہیں
کبھی کبھی انگلی میں چُبھ جاتی ہے
عمر کی سوئی تو خوں بہتا ہے
آخری دن مرہم پٹی میں کٹ جاتا ہے
خود سے ملنے
یا پھر تیری یاد کے کاندھے پر سر رکھ کر
تھوڑی دیر کو
بچے کچھے خوابوں میں کھونے کی مہلت کب ملتی ہے
چھٹی کے دن بھی دنیا سے ہاتھ ملانا پڑتا ہے
محسن چنگیزی
No comments:
Post a Comment