ایک حکایت تھرّا اٹھی ایک فسانہ جاگ اٹھا
اس نے جدھر کو ہنس کر دیکھا حیرت خانہ جاگ اٹھا
میرے جنوں نے چپ سادھی تھی اسکی نظر پھر ہنسنے لگی
اک دیوانہ سویا ہی تھا،۔۔ اک دیوانہ جاگ اٹھا
شمع اکیلی جلتی رہی کل رات بڑی مایوسی سے
یار کے کانوں تک درباں نے چیخ نہ میری جانے دی
شور تو اتنا تھا ورنہ اپنا بے گانہ جاگ اُٹھا
رات بہت بے وقت عدمؔ ہم جا نکلے مۓ خانے کو
پھر بھی ہماری دستک سن کر اک پیمانہ جاگ اٹھا
عبد الحمید عدم
No comments:
Post a Comment