Monday 31 October 2016

کسے ہے لوح وقت پر دوام سوچتے رہے

 کسے ہے لوح وقت پر دوام سوچتے رہے

لکھے ہوئے تھے کیسے کیسے نام سوچتے رہے

رہِ حیات میں رکا ہے کون کتنی دیر کو

مسافروں کا وقفۂ قیام سوچتے رہے

کسے خبر ہے جلوہ گاہِ یار تک پہنچنے کو

سیاہ کتنے پڑتے ہیں مقام سوچتے رہے

اجڑ کے دل بسا نہیں، بچھڑ کے وہ ملا نہیں

عذاب ہے کہ ہجر صبح و شام سوچتے رہے

ابھی تلک بشارتوں کی گونج ہے خیال میں

یہ کون خواب میں تھا ہمکلام سوچتے رہے

جو ملا تھا راستے میں کیا بتائیں کون تھا

وہ یاد آ گیا تو اس کا نام سوچتے رہے

رشید ساری عمر اسی خیال میں گزر گئی

کہ ظالموں سے لیں گے انتقام سوچتے رہے


رشید کامل

No comments:

Post a Comment