Thursday, 27 October 2016

دل مرے حوصلے بڑھائے گا

دل مِرے حوصلے بڑھائے گا
ہجر کا لمحہ بِیت جائے گا
بولتا ہے منڈیر پر کوّا
آج کوئی ضرور آئے گا
کشتیوں کو ابھارنے والا
ایک دن خود ہی ڈوب جائے گا
آج گھر کو سجا تو لوں لیکن
تم نہ آئے، تو کون آئے گا
آج سو جاؤ چین سے خاورؔ
کل جو آئے گا دیکھا جائے گا

خاور زیدی

No comments:

Post a Comment