نعتِ رسولِ مقبولﷺ
تِرا کلام سمجھ کر سلام کرتا ہوں
میں روشنی کا بہت احترام کرتا ہوں
مجھے شعور نہیں نعت کیسے ہوتی ہے
قلم کے ساتھ سجود و قیام کرتا ہوں
میں دان کرتا ہوں گھر گھر جو دُر عقیدت کے
حرم کی صبح ابھرتی ہے دھیان میں ہر صبح
چراغِ یادِ مدینہ سے شام کرتا ہوں
کراہتے ہیں ابوجہل کی طرح شاتم
جہاں بھی تیغِ رجز بے نیام کرتا ہوں
نہیں ہے اور تو کوئی متاع قابلِ فخر
درود و مدح کا بس اہتمام کرتا ہوں
شہابؔ جوڑ کے ذکرِ بلند سے نِسبت
بلند بختوں میں درج اپنا نام کرتا ہوں
شہاب صفدر
No comments:
Post a Comment