یوں اک پَل مت سوچ کہ اب کیا ہو سکتا ہے
اک لمحے کی اوٹ بھی، فردا ہو سکتا ہے
ان آنکھوں کے اندر بھی درکار ہیں آنکھیں
چہرے کے پیچھے بھی چہرہ ہو سکتا ہے
کچھ روحیں بھی چلتی ہیں بیساکھی لے کر
کاندھے کڑیل کے ہوں اور گٹھڑی بڑھیا کی
بوجھ اٹھا کر بھی جی ہلکا ہو سکتا ہے
مجھ سے مل کر بھی وہ میرا حال نہ پوچھے
ساون بھی کیا اتنا سُوکھا ہو سکتا ہے
اتنی خاموشی بھی اچھی نہیں ہے لوگو
سناٹوں سے بھی، ہنگامہ ہو سکتا ہے
اس دنیا میں ناممکن کچھ نہیں ہے مظفرؔ
دودھ بھی کالا، شہد بھی کڑوا ہو سکتا ہے
مظفر وارثی
No comments:
Post a Comment