Wednesday, 23 September 2020

لومڑی کے خواب

 لومڑی کے خواب


رات کی آنکھ کھلی

خواب سوئے نہیں تھے

بے چین

بے شکل

طویل خواب

ہر تعبیر

ایک خواب کی منتظر

تکمیل کی خواہاں

تعبیریں

لومڑی کی طرح

اپنے خوابوں کے تعاقب میں

سرپٹ ڈوڑتی ہیں

مگر

کبھی کوئی شیر تعبیر اچک لیتا ہے

کبھی کوئی اژدھا خواب نگل جاتا ہے

اور کبھی لگڑ بگڑوں کا غول

اسے گھیر لیتا ہے

کم ہی ایسا ہوتا ہے

کہ لومڑی

شکار کرے

اور پورا کھا جائے


نیل احمد

No comments:

Post a Comment