Wednesday, 27 January 2021

راز کتنے بتا گئی دنیا

 راز کتنے بتا گئی دنیا

ہم کو جینا سکھا گئی دنیا

جس نے بھی اس سے دل لگایا ہے

اس کو آخر میں کھا گئی دنیا

اب نکالے نہیں نکلتی ہے 

پاؤں ایسے جما گئی دنیا

ہر کسی کو اسِیر رکھا ہے 

جادو کیسا چلا گئی دنیا

جاگتے سوتے زندگانی کے 

خواب جھوٹے دِکھا گئی دنیا 

میرے دامن سے ہر خوشی لے کر

مجھ کو وحشت تھما گئی دنیا 

یاد باقی نہیں ہے تیری بھی

نقش سارے مٹا گئی دنیا

بعد میرے رہو گے کیسے تم

جاتے جاتے سنا گئی دنیا

اب تو جینا محال ہے ساجد 

دل جگر میں سما گئی دنیا


عجیب ساجد

No comments:

Post a Comment