پھر ہوئی شین الف میم، خدا خیر کرے
ہاتھ میں آ گیا پھر جیم الف میم، خدا خیر کرے
عشق پہلا ہے، مجھے ڈر ہے، ہو نہ جاؤں کہیں
نون الف کاف الف میم، خدا خیر کرے
عشق کی راہ گزر میں نظر آتے ہیں مجھے
ہر طرف دال الف میم، خدا خیر کرے
تُو میرے واسطے سُکھ چین، میرے واسطے تُو
الف مد آ 'رے' الف میم، خدا خیر کرے
عین ، شین، قاف سے پالا ہے میرا جب سے پڑا
کچھ نہیں کاف الف میم، خدا خیر کرے
ایک اپنا تھا، خدا جانے ہوا کیا اس کا
الف نون جیم الف میم، خدا خیر کرے
مجیب ظفر انوار حمیدی
No comments:
Post a Comment