Tuesday, 26 January 2021

وادی نے نئے شہيدوں کی فصل تيار کر رکھی ہے

اقتباس از کشمیر 2020


سُنا ہے وادی نے

آنے والے برس کی خاطر 

نئے شہيدوں کی فصل تيار کر رکھی ہے 

يہ معرکہ اب جنوں کی ساری حدوں سے 

آگے گزر گيا ہے 

جو جبر سہہ کر بھی سر بکف ہے 

وہ جی رہا ہے 

جو ظلم کر کے بھی ڈر رہا ہے 

وہ مر گيا ہے 


فواد حسن فواد

No comments:

Post a Comment