Friday, 29 January 2021

آ گیا پھر سے وہی آگ لگانے والا

 آ گیا پھر سے وہی آگ🔥 لگانے والا

مِری بستی کے ہر اک گھر کو جلانے والا

نام لے کر میں اسے کس لیے بدنام کروں

یہیں بیٹھا ہے مِرے دل کو دکھانے والا

آج کی رات چراغوں کو جلائے رکھنا

عمر بھر کی میں کہانی ہوں سنانے والا

کوئی سچائی یہاں سننے کو تیار نہیں

ہر جگہ بیٹھا ہے الزام لگانے والا

دیکھتے رہنا ذرا غور سے دنیا والو

دل کے داغوں کو یہ ظالم ہے سجانے والا


ضیا کرناٹکی

No comments:

Post a Comment