Thursday, 28 January 2021

جاگنا اور جگا کے سو جانا

 جاگنا اور جگا کے سو جانا 

رات کو دن بنا کے سو جانا 

دیکھنا کیا وہ آن لائین ہے 

دیکھنا، مسکرا کے سو جانا 

ٹیکسٹ کرنا تمام رات اس کو 

انگلیوں کو دبا کے سو جانا 

نیند میں ڈر لگے تو تم میرے 

خواب میں آنا آ کے سو جانا 

شاعری، فلسفہ، محبت دوست 

چائے ☕پینا، پِلا کے سو جانا


علی زریون

No comments:

Post a Comment