Saturday, 27 March 2021

ایک اس کی ہی ذات ہے ساری

ایک اُس کی ہی ذات ہے ساری

صرف اِتنی سی بات ہے ساری

میرے حصے میں آسماں لِکھ دے

تیری تو کائنات ہے ساری

زندگی زندگی ہے تیرے ساتھ

جُز تِرے بے ثبات ہے ساری

آپ محسوس ہو رہے ہیں ہمیں

رقص میں کائنات ہے ساری

ایسے بیٹھے ہیں میکدے میں حسن

جیسے بس آج رات ہے ساری


حسن اعزاز

No comments:

Post a Comment