دیر سے کھُلنے والا راز
کوئی خواب تھا بڑا خوش قبا
جسے اوڑھ کر میں پڑا رہا
وہ جو خواب تھا اسی میں کہیں
تھا چھُپا ہوا کوئی جھُوٹ بھی اسی خواب کا
میری چشمِ بند پہ راز یہ بڑی دیر بعد کہیں کھُلا
یہ جو عرصہ تھا مِری عمر کا کسی جھُوٹ ہی میں گُزر گیا
جاوید شاہین
No comments:
Post a Comment