Sunday, 28 March 2021

میں جہاں کھڑا ہوں بس اتنی جگہ میری ہے

 میرے حصے کی جگہ


میں جہاں کھڑا ہوں

بس اتنی جگہ میری ہے

گرم ہواؤں سے

میرا بدن چھلنی ہے

سرد پانیوں سے

میرے پاؤں شل ہیں

میں جہاں کھڑا ہوں

وہیں پر کھڑا رہوں گا

کہ دنیا میں سچ کو

بس اتنی ہی جگہ ملتی ہے


جاوید شاہین

No comments:

Post a Comment