Sunday, 28 March 2021

ہم دل فدا کریں کہ تصدق جگر کریں

ہم دل فدا کریں کہ تصدق جگر کریں

جو بھی کہیں حضور وہی عمر بھر کریں

کچھ اب تو آپ چارۂ درد جگر کریں

مجھ پر نہیں تو اپنے کرم پر نظر کریں

کچھ بات ہے لبوں پہ جو مہر سکوت ہے

کرنے کو نالے شام سے ہم تا سحر کریں

طول شب فراق سے گھبرا گیا ہے جی

اے کاش آپ قصہ مِرا مختصر کریں

لے چپکے چپکے کام کیے جا غم فراق

دنیا کو گھر کی بات سے کیا با خبر کریں

نادر! یہی ہے اصل میں معراج بندگی

یاد ان کی ان کے عشق سے بھی پیشتر کریں


نادر شاہجہانپوری

جان پال رابرٹ 

No comments:

Post a Comment