وہ مجھے خواب دکھاتا ہے چلا جاتا ہے
اس کی تعبیر چھپاتا ہے چلا جاتا ہے
پاس آتا بھی نہیں پیار جتاتا بھی نہیں
دور سے ہاتھ ہلاتا ہے چلا جاتا ہے
ہے عجب طرز کا سائل جو گلی میں تیری
اک صدا خاص لگاتا ہے چلا جاتا ہے
وعدہ کرتا ہے وہ قربت کا مگر جانے کیوں
جب مجھے پاس بلاتا ہے چلا جاتا ہے
کرنے آتا ہے مسیحائی وہ افضل لیکن
دردِ دل اور بڑھاتا ہے چلا جاتا ہے
افضل ہزاروی
No comments:
Post a Comment