Sunday, 23 January 2022

لوگ اسے میرا المیہ سمجھتے ہیں

 المیہ


میں اپنی محبوبہ کو بانہوں میں لیے ہوئے

کسی اور لڑکی کے

حسن کی تعریف کرنے لگتا ہوں

اور اس کی قُربت سے

ہمیشہ کے لیے محروم ہو جاتا ہوں

لوگ اسے میرا المیہ سمجھتے ہیں

وہ نہیں جانتے

زندگی گزارنے کا

یہ بھی ایک انداز ہے


نوید سروش

No comments:

Post a Comment