Monday, 24 January 2022

شب گئے جانیے کس ڈر سے نکل آتا ہے

 شب گئے جانیے کس ڈر سے نکل آتا ہے

ایک سایہ مِرے اندر سے نکل آتا ہے

دل کی تصویر ابھر آتی ہے ویرانے سے

آنکھ کا عکس سمندر سے نکل آتا ہے

خواب کو خواب کا پیوند لگا لیتا ہوں

اور تُو گمشدہ منظر سے نکل آتا ہے

خود کو دیتا ہے بڑی دیر تلک آوازیں

اور پھر خود ہی کوئی گھر سے نکل آتا ہے

میں وہ ساعت ہوں کہ جس میں کوئی فاتح بن کر

زیر ہوتے ہوئے لشکر سے نکل آتا ہے


ساون شبیر

No comments:

Post a Comment