Tuesday 22 February 2022

میں سچ تو کہہ دوں پر اس کو کہیں برا نہ لگے

 میں سچ تو کہہ دوں پر اس کو کہیں برا نہ لگے

مِرے خیال کی یا رب اسے ہوا نہ لگے

عجیب طرز سے اب کے نبھایا الفت کو

وفا جو کی ہے تو اس طرح کہ وفا نہ لگے

درونِ ذات بسا ہے جہان یادوں کا

وہ دور رہ کے بھی مجھ کو کبھی جدا نہ لگے

کبھی تو کہتا تھا ہر لمحہ تیرے ساتھ ہوں میں

اب ایسے بچھڑا کے اس کا کہیں پتا نہ لگے

طبیب تم کو بھلانے کا کر رہا ہے علاج

مرض ہوا ہے پرانا کوئی دوا نہ لگے

تمہارے واسطے جب جب بڑھایا دست طلب

عجیب بات ہے اس دم دعا دعا نہ لگے

اٹھے نظر سے نہ اس کی فسونِ پردۂ حسن

خطا بھی تجھ سے اگر ہو اسے خطا نہ لگے

یہ تیرا طرزِ بیاں مشرکوں سا ہے اسریٰ

وہ دن نہ آئے کے تجھ کو خدا خدا نہ لگے


اسریٰ رضوی

No comments:

Post a Comment