Friday, 23 September 2022

تصویروں میں ابر بنایا جا سکتا ہے

 تصویروں میں ابر بنایا جا سکتا ہے

اب بھی جلتا شہر بچایا جا سکتا ہے

دیکھنے والی آنکھیں دھوکہ کھا سکتی ہیں

سننے والوں کو سمجھایا جا سکتا ہے

اک درویش کے جانے سے معلوم ہوا

دیواروں سے آیا جایا جا سکتا ہے

اس بستی میں گونگے بہرے رہتے ہیں

اس بستی میں نام کمایا جا سکتا ہے

اٹھ کر جانے والوں کو واپس بلواؤ

آخری وقت میں کُن فرمایا جا سکتا ہے


تراب گردیزی

No comments:

Post a Comment