Saturday, 24 September 2022

لیکن کل شام سے کچھ اشعار نے یوں انگڑائی لی

 لیکن کل شام سے کچھ اشعار نے 

یوں انگڑائی لی کہ

بحرِ رومانس کی مجنمد لہروں نے بھی

اضطرابی زاویوں کی طرف سفرِ نمو کیا

تازہ ترین غزل لکھ کر تو مجھے یوں لگ رہا ہے کہ

آنگنِ خیال میں جیسے بہار عود آئی ہو

یہ غزل خالصتاً میرے حالِ دل کی 

حقیقی عکاس نہیں تو اظہاریہ ضرور ہے

مگر خوشی یہ کہ 

ناامیدی، عدم استحکام اور بے یقینی کی

دبیز چادر چاک چاک ہوئی ہے

مگر اعتماد یہ کہ دستِ بے یقیں کو

جھٹک دینے کی جرأت پیدا ہو ہی گئی

مگر لطف یہ ہے کہ جبرِ تصنع کو 

absolutely-not

کہنے کی توفیق ملی


فاروق بلوچ

No comments:

Post a Comment