Wednesday, 15 May 2024

اس نے آباد کیا شہر وفا دل کی طرح

 اس نے آباد کیا شہرِ وفا دل کی طرح 

آئی گرتے ہوئے اک گھر سے صدا دل کی طرح 

خُون چُھپتا سا چلا جاتا ہے افلاک تا خاک 

خارزاروں سے گُزرتی ہے صبا دل کی طرح 

کس طرح گیند چلی جاتی ہے گھر سے باہر 

کھلکھلاتے ہوئے بچوں نے کہا دل کی طرح 

عقل کی طرحیں کُھلیں گی تو خبر آئے گی 

ہم پڑے ہوں گے کسی اور جگہ دل کی طرح 

پچھلے موسم میں کئی ساتھ تھے رونے والے 

اب تو ہر شور ہی خاموش ہوا دل کی طرح 

کچھ نیا رنگ، نئی طرزِ سخن لاؤ کمار

روتے پھرتے ہو یہ کیا دل کی طرح دل کی طرح 


وپل کمار

No comments:

Post a Comment