Friday 7 June 2024

بے مثل تیری مثل ہے دونوں جہان میں

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 بے مِثل تیری مِثل ہے دونوں جہان میں 

یہ بات کہہ رہا ہے خُدا خود قُرآن میں

تُو طیبؐ و طحہؐ ہے تُو طاہرؐ و اطہرﷺ 

اُترے یہ نام بھی ہیں فقط تیری شان میں 

چادر جو اُوڑھی آپؐ نے تو فاطمہؑ  کے ساتھ 

آئے علیؑ، حُسینؑ و حسنؑ درمیان میں

لب کر رہے ہیں سیرتِ خیرالوریٰﷺ بیاں

بخشِش کا راستہ ہے میرے اس بیان میں 

خیبر میں کر رہے ہیں علیؑ نُصرتِ رسولؐ 

آئے گی ذُوالفقار کہاں، اب میان میں

لِپٹے تِرے در سے مِرے ابرُوئے پریشاں 

رونے لگی ہے التجاء میری زبان میں 

جو تازگی ہے، مِدحتِ آلِؑ نبیﷺ سے ہے 

قاسم، درودِ پاکﷺ میں ذکر و بیان میں 


قاسم خیال

No comments:

Post a Comment