Saturday, 12 July 2025

یہ کس کا لاڈلہ ہے اور کون شہسوار ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہ کس کا لاڈلہ ہے اور کون شہ سوار ہے

فلک سے بھی بلند جس کے پاؤں کا غبار ہے

لٹائیں اپنے ہاتھوں میں اٹھا کے شیر خوار بھی

یہ عشق ہے محمدیﷺ، بڑا ہی ذی وقار ہے

حسینؑ اپنے ہی لہو سے جو سنوارتے رہے

چہار سُو وہ گُلستانِ مصطفیٰﷺ کی بہار ہے

خُدا کے سامنے کٹائیں گے وہ سر کو سجدے میں

نماز کو نہ چھوڑیں گے، حسینؑ کی پکار ہے

جو دیکھا ہے حسینؑ کو، یزیدیوں میں غُل مچا

یہ کون ذی وقار ہے، بلا کو شہ سوار ہے

کسی لعیں یزید کو وہ دیں گے ہاتھ کس لیے

نبیؐ کے دین کے لیے ہر اک وہ جاں نثار ہے


محمد احمد زاہد

No comments:

Post a Comment