عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
شقِ دیوارِ کعبہ ہے
قصیدہ اپنے مولاؑ کا
کہ ان کے نام سے
کوئی بھی خیبر ٹوٹ سکتا ہے
ولادت سے شہادت تک
سراپا زندگی ان کی
مکمل معجزہ بے شک
وہی حیدرؑ جنہیں یثرب کے والی
نے پکارا جب بھی مشکل میں
تو مشکل خود بہ خود آسان ہوتی تھی
وہی حیدرؑ کہ جن کے در سے
ملتی ہے شہنشاہی
اسی در پر جہاں کے
شاہ بھی بن کے گداگر
پا رہے ہیں قصرِ شاہی اور
شہنشاہی
اگر پاپوش حیدرؑ کی کبھی
ہم دھول بن جا ئیں
ہمیں پورا یقیں ہے
زندگی اور عاقبت اپنی
سنور جائے
یہی اُمید ہے ہم کو
ہمیں عشقِ علیؑ کا نور حاصل ہو
ہماری ساکھ ہے نامِ علیؑ سے
اب تلک قائم
سناتی ہے شقِ دیوارِ کعبہ ہم غریبوں کو
قصیدہ ربِ کعبہ کے ولی کا ہر زمانے میں
یقین محکم ہمارا ہے
کبھی مرقد فروزاں ہو سکے گا
اور
ہمیں حُب علی کا کچھ صِلہ تو
مل ہی جائے گا
شبینہ آرا
No comments:
Post a Comment