وہ مرے دل کا حال کیا جانے
ناز قدرِ نیاز کیا جانے
کعبہ جس کا ہو ابروئے جاناں
وہ طریقِ نماز کیا جانے
عشق ہر حال میں ہے حسن سے کم
غزنوی کو ایاز کیا جانے
دلِ عاشق پہ کیا گرتی ہے
حسنِ جلوہ طراز کیا جانے
جو مزا ہے خطا کی بخشش میں
وہ مزا پاک باز کیا جانے
لاکھ حکمت کیا کرے تو کیا
دردِ دل چارہ ساز کیا جانے
ماورائے خِرد ہے وہ نادر
اصلیت کا مجاز کیا جانے
نادر شاہجہانپوری
جان پال رابرٹ
No comments:
Post a Comment