Sunday, 7 December 2025

کب ستارا ہیں آپ بھی ہم بھی

 کب ستارا ہیں آپ بھی ہم بھی

اینٹ گارا ہیں آپ بھی ہم بھی

ہم خسارہ ہیں آپ بھی ہم بھی

گوشوارہ ہیں آپ بھی ہم بھی

کب زمانے کی ہم ضرورت ہے

بس گزارا ہیں آپ بھی ہم بھی

کِرچی کِرچی ہیں آئینہ خانے

پارہ پارہ ہیں آپ بھی ہم بھی

جانے اس خود پرست دنیا کو

کیوں گوارہ ہیں آپ بھی ہم بھی

چِیدہ چِیدہ حِساب کہتا ہے

یک خسارہ ہیں آپ بھی ہم بھی

آئینہ رنگ ہیں مزاج اپنے

عکس پارہ ہیں آپ بھی ہم بھی


بابر جاوید

No comments:

Post a Comment