Monday, 1 December 2025

مصطفیٰ کے دیوانے کب کسی سے ڈرتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مصطفیٰؐ کے دیوانے کب کسی سے ڈرتے ہیں

ذکر کملیﷺ والے کا کرنے والے کرتے ہیں

عقل کے جو بندے ہیں خود ہی ڈوب جاتے ہیں

عشق والے طوفاں میں ڈوب کر ابھرتے ہیں

آپؐ کے پیسنے سے جن گُلوں کو نسبت ہے

موسم خزاں میں وہ اور بھی نکھرتے ہیں

پتھروں سے اٹھتی ہے گونج پھر سلاموں کی

جس گلی محلوں سے مصطفیٰؐ گزرتے ہیں

ہے طریقہ نبیوں کا یہ خدا کی سنت ہے

ذکر مصطفیٰؐ سارے اللہ والے کرتے ہیں

فکر مصطفیٰؐ سے ہی ذکر مصطفیٰؐ سے ہی

بخت بھی جگاتے ہیں جھولیاں بھی بھرتے ہیں

دل جلے حسینوں پر مر گئے تو کیا ہوا

ہم تو ہیں دیوانے جو نبیﷺ پہ مرتے ہیں

آپﷺ کی محافل میں ناصر آ ہی جاتے ہیں

خوش نصیب وہ بندے جو خدا سے ڈرتے ہیں


ناصر چشتی

No comments:

Post a Comment