عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
رنگ اپنی محبت کا جس پر وہ چڑھاتے ہیں
اس کو وہ جہاں بھر میں انمول بناتے ہیں
انوار برستے ہیں چہروں سے انہی کے بس
جو عشق شہ دیںؐ سے سینے کو سجاتے ہیں
یہ ان کی غلامی میں اعزاز ملا ہم کو
جو لوگ ہمیں اپنی پلکوں پہ بٹھاتے ہیں
کچھ فکر نہیں ہم کو آلام و مصائب کی
واللہ! ہمیں ہر دم سرکارﷺ بچاتے ہیں
بدکارو! گنہ گارو! طیبہ میں چلے آؤ
دامن میں شہ بطحاؐ ہر اک کو چھپاتے ہیں
کرتے نہیں خالد ہم چرچا کبھی غیروں کا
بس سرور عالمﷺ کے نغمات سناتے ہیں
خالد عبداللہ اشرفی
No comments:
Post a Comment