Friday, 5 December 2025

کسی کی بات میں آ کر جو آنا ہو تو مت آنا

 کسی کی بات میں آ کر جو آنا ہو تو مت آنا

اگر جانے کا پہلے سے بہانہ ہو تو مت آنا

کسی دن چائے پر آنا، تمہارا خیر مقدم ہے

میرے حالات پر جو رحم کھانا ہو تو مت آنا

میری آنکھوں کی تنہائی تمہیں بے چین کر دے گی

اگر کچھ بولنا، سننا، سنانا ہو تو مت آنا

وہ جس کے واسطے سارے تعلق طاق پر رکھے

تمہاری راہ میں وہی زمانہ ہو تو مت آنا

توقع پر کھرے اتریں یہ اب ممکن نہیں ہو گا

ہمیں اس بار بھی جو آزمانا ہو تو مت آنا


رینو نیر 

No comments:

Post a Comment